سول ہسپتال وزیرآباد کا ٹرانسفارمر خراب،مریض پریشان

سول ہسپتال وزیرآباد کا ٹرانسفارمر  خراب،مریض پریشان

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) سول ہسپتال وزیرآباد کا ٹرانسفارمر خراب ہو گیا ،عملہ کے بار بار کال کے باوجود واپڈا اہلکاروں کے سر پر جوں تک نہ رینگی ،ہسپتال میں بجلی کی بحالی کے لیے جنریٹر کا استعمال کیا جاتا رہا۔

لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال کے ایئر کنڈیشنز بند رکھنا پڑے ،مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا جبکہ ہسپتال میں پانی کی دستیابی بھی متاثر رہی ،سول ہسپتال وزیرآباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پھٹ پڑے فوری طور پر پرائیویٹ فرم کو ٹرانسفارمر کی ریپئرنگ کے لیے بھیجا رات گئے تک بجلی بحال نہ ہو سکی ، وزیرآباد سول اسپتال میں بجلی کی سپلائی کے لیے دو ٹرانسفارمر واپڈا کی جانب سے نصب کیے گئے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں