سائرہ افضل تارڑ کا پنڈی بھٹیاں کی امام بارگاہ کادورہ
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا، نامہ نگار)وزیراعلیٰ کی کوآرڈینیٹر سائرہ افضل تارڑ ،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق اور ڈی پی او عاطف نذیر نے پنڈی بھٹیاں کی امام بارگاہ اور محرم کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا۔
جہاں انہوں نے تحصیل انتظامیہ ، پولیس اور دیگر محکموں کی جانب سے حفاظتی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ سائرہ افضل تارڑ کاکہنا تھا کہ محرم الحرام امن و امان اور اتحاد بین المسلمین کے فروغ کے لیے ہم سب کو مذہبی ہم آہنگی ، رواداری ،صبر وتحمل ، اتحادو اتفاق اور د رگزر کا عملی مظاہر ہ کرنا چاہیے ۔