پی ٹی آ ئی کو نشستوں سے محروم رکھنا مینڈیٹ کی نفی :مونس

پی ٹی آ ئی کو نشستوں سے محروم رکھنا مینڈیٹ کی نفی :مونس

گجرات(سٹی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیر چودھری مونس الٰہی نے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پرشدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ۔۔۔

 مخصو ص نشستوں پرسپریم کورٹ کافیصلہ آزاد عدلیہ کافیصلہ نہیں ، تحریک انصاف کو مخصوص نشستوں سے محروم کرنا عوام کے حقیقی مینڈیٹ کی مکمل نفی ہے اس فیصلے نے جسٹس منیر کی یاد پھرتازہ کردی ، مونس الٰہی کاکہناتھاکہ ہمارا وطن جسے کبھی اسلامی جمہوریہ پاکستان کہاجاتاتھا آج مکمل طور پر بے آئین، بے انصاف اورریاستی استبداد کانمونہ بن چکاہے ، ایک بارپھر عدالتی بینچ کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کے آئینی حق پرڈاکہ ڈال دیاگیاہے ، مونس الٰہی کاکہناتھاکہ ہم پر ہر دروازہ بند کیا گیا مگر ہمارے دل اور زبان پر تالے نہیں لگائے جا سکتے ،ہمیں زنجیروں میں ضرور جکڑا گیا ہے لیکن ہم اس فسطائیت والی زنجیر کی چابی بنا کر رہیں گے ، ہم زخمی ضرور ہیں لیکن عمران خان کے نظر یے کی مرہم ہمارے پاس موجود ہے ۔ ہم عوام سے نا امید نہیں اور ہم جانتے ہیں کہ آخری فتح حق، آئین اور عمران خان کی ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں