پٹواریوں کے مسائل جلد حل ہو جائینگے :سپیکر پنجاب اسمبلی
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سپیکر پنجاب اسمبلی سے صدر انجمن پٹواریان پنجاب شاہد عنصر گورائیہ کی ملاقات ہوئی جس میں اپ گریڈیشن سمری، بندوبستی پٹواریان، پلس پروگرام اور دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔۔۔
اس موقع پر کاشف پنسوتہ ایم پی اے فورٹ عباس اور زاہد اکرم ایم پی اے چشتیاں بھی موجود تھے اور انجمن پٹواریاں کے مسائل پیش کیے ۔ سپیکر ملک احمد خاں نے فوری طور پر SMBR کو فون کیا جس پر انہوں نے سپیکر صوبائی اسمبلی کو واضح کیا کہ اپ گریڈیشن سمری اور پٹواریان بندوبستی کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جبکہ پٹواریان کے دیگر مسائل کو بھی جلد حل کیا جائے گا۔ ملک احمد خاں نے کہا کہ بفضل خدا پٹواری بھائیوں کے مسائل جلد حل ہو جائینگے ۔ شاہد عنصر گورائیہ نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وزیراعلی مریم نواز شریف جس محنت سے لوگوں کے مسائل کو حل کروا رہی ہیں انہی کے دور میں پٹواریوں کو بھی ان کا حق دیا جائے گا انہوں نے اس کاوش میں معاونت پر جاوید جنجوعہ ضلعی صدر بہاولنگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کی بدولت انجمن پٹواریاں کے مسائل کو سپیکر کے سامنے پیش کیا گیا۔