سوئمنگ پول میں نہانے پر 8 افراد کے خلاف مقدمہ
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سوئمنگ پول میں نہانے پر8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ صدر گوجرانوالہ کو حلقہ پٹواری طاہر اقبال نے درخواست دی کہ۔۔۔
حکومت کی طرف سے سوئمنگ پول میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ ہے لیکن اس کے باوجود پپلی والہ میں واقع سوئمنگ پول میں 8 افراد نہا رہے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، ملزموں میں تصدق حسین،سوداگر حسین،محمد عرفان، محمد ارسلان،عمر انصاری،سلطان ابراہیم، محمد عثمان اورعبدالرحمن شامل ہیں۔