سیالکوٹ:امن وامان برقرار رکھنے کیلئے فلیگ مارچ
سیالکوٹ،ڈسکہ (نمائندہ دنیا،نامہ نگار )پولیس کا محرم الحرام کے سلسلے میں ضلعی سطح پر فلیگ مارچ،سیالکوٹ پولیس کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر میں امن و امان کے قیام، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ۔۔۔
شر پسند عناصر کی حوصلہ شکنی اور شہریوں میں تحفظ کے احساس کو اجاگر کرنے کیلئے فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔یہ فلیگ مارچ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ فیصل شہزاد کی ہدایت پر تمام سرکلز میں بیک وقت کیا گیا جس میں تمام SDPOs، SHOs، ایلیٹ فورس ،رینجرز اور دیگر سکیورٹی اداروں کے دستوں نے بھرپور شرکت کی۔ فلیگ مارچ کے دوران پولیس کی گاڑیاں، نفری اور موٹر سائیکل سکواڈز نے اپنی موجودگی سے قانون کی بالادستی اور سکیورٹی کی فضا کو نمایاں کیا۔فلیگ مارچز ضلع کے مختلف علاقوں میں اہم شاہراہوں، حساس مقامات، امام بارگاہوں ، بازاروں اور گنجان آبادی والے علاقوں میں کیے گئے ۔ سٹی، صدر، سمبڑیال، ڈسکہ اور پسرور کے تمام پولیس سرکلز میں مارچز کے ذریعے شہریوں کو یقین دلایا گیا کہ سیالکوٹ پولیس محرم الحرام کے دوران مکمل طور پر الرٹ اور متحرک ہے ۔