بارش: نشیبی علاقے زیر آب، پانی گھروں میں داخل:گھنٹوں بجلی بند

بارش: نشیبی علاقے زیر آب، پانی گھروں میں داخل:گھنٹوں بجلی بند

گوجرانوالہ ،وزیر آ باد ،سیالکوٹ،حافظ آ باد، راہوالی (سٹاف رپورٹر ، نمائندگان دنیا )گوجرانوالہ ، حافظ آ باد ، سیالکوٹ ،وزیر آ باد ، راہوالی ، کامونکے ، تتلے عالی سمیت دیگر علاقوں میں بار ش سے نشیبی علاقے زیر آ ب آ گئے۔

 پانی گھروں میں داخل ہو گیا ،بعض علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہی ۔ گوجرانوالہ ، راہوالی اور گردو نواح میں 2گھنٹے کی طوفانی بارش سے ہر طرف پانی ہی پانی ہوگیا ،آندھی سے کئی بورڈ اور درخت گرگئے ، فیڈرز بند ہونے سے 6گھنٹے متواتر بجلی بند رہی ، جی ٹی روڈ کے دونوح اطراف سروس روڈز سارا دن ندی نالوں کا منظر پیش کرتے رہے ۔ ڈسکہ اور پسرور میں موسلادھار بارش سے گلی محلے ندی نالوں کا منظر پیش کر نے لگے ،پسرور میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا ۔ وزیرآباد میں بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی پول کھول دیا ،ماڈل سبزی بازار سمیت شہر کی سڑکیں گلیاں محلے ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں ، پورے شہر کا سیوریج سسٹم چوک کر گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر بھی پانی جمع ہو گیا ، نظام آباد اور الہ آباد کی گلیاں ،جناح کالونی شیش محل ماڈل کالونی، اللہ والا چوک ،سیالکوٹ روڈ سمیت شہر کے زیادہ تر علاقے پانی میں ڈوب گئے جس سے شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ حافظ آباد شہر میں گزشتہ روز دوگھنٹے کی بارش سے گلی محلے جوہڑوں میں تبدیل ہوگئے ۔ نکاسی آب کے نالوں کی بندش نے میونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں