اسلامی تعلیمات والدین سے حسن سلوک کی تاکید کرتی ہیں :علما
وزیراباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامی تعلیمات، تمام ادیان کی نسبت والدین کی خدمت اور ان سے حسن سلوک سے پیش آنے کی تاکید کرتی ہیں۔۔۔
فر مو دات نبی رحمت ؐ کے مطابق والدین کے چہرہ کو پیار کی نظرسے دیکھنے پر مقبول حج وعمرہ کی سعادت حاصل ہوتی ہے والدین کی خدمت پر رب کریم خوش ہوکر اولاد کو دنیاو آخرت کی برکتیں عطا کردیتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین پروفیسر ڈاکٹر محمد آصفٖ ہزاروی،صاحبزادہ حافظ محمد کاشف چشتی اویسی اور علامہ احمد ندیم قادری نے محمد شبیر بھٹہ،محمد منیر بھٹہ،محمد حنیف بھٹہ،محمد تنویر بھٹہ،محمد سلیم بھٹہ کے والدسماجی شخصیت محمد شفیع بھٹہ مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سلمان ساجد چٹھہ،شبیر اکرم چیمہ،ملک محمد یوسف چاند،احمد یار وڑائچ،باؤ محمد حلیم،افتخار احمد بٹ،چودھری احتشام چیمہ،چودھری ہاشم چیمہ نمبردار محمد نصر چٹھہ،حاجی راشد علی غوری،زاہد محمود ہاشمی،غلام مصطفی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔