ڈسکہ:کمسن سے پیسوں کیلئے کچرا اٹھوانے والے والد پر مقدمہ

ڈسکہ(نامہ نگار )پیسوں کی غرض سے نابالغ سے کچرا اٹھوانے پروالد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے دوران چیکنگ بھروکے پل نہر کے قریب کمسن علی رضا کو کچرا اٹھاتے ہو ئے تحویل میں لے کر اس کے والد محمد اجمل کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ۔