ڈپٹی کمشنر کا قلعہ دیدار سنگھ میں محرم روٹس ، بنیادی مرکز صحت کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا قلعہ دیدار سنگھ میں محرم  روٹس ، بنیادی مرکز صحت کا دورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈی سی نوید احمد کا قلعہ دیدار سنگھ میں محرم روٹس ، بنیادی مرکز صحت اور ضلعی کنٹرول روم کا دورہ،اے سی (صدر) ناصر شہزاد اور دیگر متعلقہ افسر ہمراہ تھے ۔

 ڈی سی نے جلوس کے منتظمین سے سکیو رٹی انتظامات بارے استفسار کیا اور انہیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ قلعہ دیدار سنگھ دیہی مرکز صحت میں ڈاکٹرز و طبی عملہ کی حاضری چیک کی، جلوسوں اور مجالس کے شرکا ، عزادار وں کو ابتدائی طبی امداد، علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں