ریسکیو 1122گوجرانوالہ نے محرم اور یومِ عاشور پر 1839 عزادار وں کو طبی امداد دی
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریسکیو 1122 گوجرانوالہ نے محرم الحرام اور یومِ عاشور کے موقع پر 1839 عزاداران کو طبی امداد اور۔۔۔
20 افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔ریسکیو 1122 گوجرانوالہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء کی زیرِ نگرانی محرم الحرام اور یومِ عاشورہ کے موقع پر ضلع بھر میں مجموعی طور پرحساس 62 بڑی مجالس اور 67 ماتمی جلوسوں کو ایمرجنسی میڈیکل اینڈ ریسکیو کور فراہم کیا۔ جس میں ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی جدید میڈیکل آلات سے لیس 28 ایمبولینسز، 17فائر وہیکلز اور 7سپیشل ریسکیو وہیکلز اور 97موٹر بائیک ایمبولینس کے علاوہ مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستے میں مختلف مقامات پر ریسکیو میڈیکل پوسٹیں بھی قائم کی گئیں۔ اس موقع پر 550سے زائد ریسکیو اہلکاروں اور ریسکیو رضا کاروں نے ڈیوٹی سر انجام دی۔