کامونکے :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

کامونکے :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ محلہ نور السلام کے اورنگزیب کی موٹر سائیکل نامعلوم چور گھر کے باہر سے چوری کرکے لے گئے ۔۔

مائی دی جھگی کے محمد زبیر کی موٹر سائیکل اسکی بہن کے گھر کے باہر سے چوری ہوگئی۔ درویش پورہ کے وقاص احمد کی موٹر سائیکل بازار میں پنسار کی دکان کے باہر سے نامعلوم چور لے گئے ۔ ایمن آباد کے عبدالخالق کے گھر سے ہزاروں روپے اور طلائی زیورات چوری ہوگئے ۔موڑ ایمن آباد غلہ منڈی کے حسن بلال کے گھر سے نامعلوم چور دو موبائل فون اور طلائی زیورات لے گئے ۔تولیکی ورکاں کے حافظ مبشر کے گھر سے نقدی اور موبائل فون چوری کرلیا گیا۔ صالح پورہ کے غلام مصطفی کے گھر سے نامعلوم چور بجلی کی موٹر چوری کرکے لے ۔ موضع صائب کے عاطف اسحاق کی بکری نامعلوم چور لے گئے ۔جبکہ ایمن آباد مین بازار کے حارث شفیق کی موٹر سائیکل چونگی نمبر 1 سے چوری کرلی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں