بہترین انتظامات ،عاشورہ محرم امن و امان سے اختتام پذیر ہو گیا:سائرہ تارڑ

بہترین انتظامات ،عاشورہ محرم امن و  امان سے اختتام پذیر ہو گیا:سائرہ تارڑ

حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ کی کو آرڈی نیٹر ایم این اے سائرہ افضل تارڑاور ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے۔۔

 کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات اور حکومت پنجاب کی حکمت عملی اور ضلعی انتظامیہ کے بہترین انتظامات کے باعث عاشورہ محرم امن و امان سے اختتام پذیر ہو گیا۔ عاشور ہ محرم کے دوران جلوسوں، مجالس اور دیگر پروگراموں کی سکیورٹی، ضروری انتظامات کی فراہمی پر تمام سرکاری محکموں کے افسر ، ملازمین،مقامی علمائے کرام، امن کمیٹی کے اراکین اور سول سوسائٹی کے دیگر سرکردہ افراد نے جس جانفشانی سے اپنی ذمہ داریاں ادا کی و ہ قابل ستائش ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں