متحد ہوکر یزیدی یلغار کا مقابلہ کرنا ہوگا :بیرسٹروسیم
حافظ آباد (نامہ نگار ، نمائندہ د نیا )جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور معروف دینی سکالر بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی نے۔۔
مرکز اہلسنت دربارخطیب الاسلام پیر سید شبیر حسین شاہ ؒ کے باہر شہادت حضرت سیدنا امام حسین ؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپکے جانثاران ؓ کی لازوال قربانی ہمیں اس بات کا درس دیتی ہے کہ ہم دنیا میں یزیدی یلغار کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اسلام اور پاکستان کے خلاف اٹھنے والی تمام سازشوں کا قلع قمع کرڈالیں۔ انہوں نے کہا نواسہ رسول سیدنا امام حسین ؓ اورآپکے جانثاروں نے کربلا کے میدان میں عظیم قربانی دیکر اسلام کے پرچم کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بلند کردیا۔انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ حسینی ؓ فکر کو مینارہ نور بناکر اپنی زندگیوں میں انقلاب لائیں ۔کانفرنس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،کانفرنس سے پیر سید عطا الحسنین شاہ، پیر سید عثمان شاہ نقوی نے بھی خطاب کیا۔