سیکٹر کمانڈر چناب رینجرز بریگیڈئر زبیر عبداﷲ کا سیف سٹیز کنٹرول روم کا دورہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر )سیکٹر کمانڈر چناب رینجرز بریگیڈئر زبیر عبداﷲ نیازی کا سیف سٹیز کنٹرول روم کا دورہ۔۔
،سیکٹر کمانڈر چناب رینجرز بریگیڈیئر زبیر عبداﷲ نیازی نے ڈی پی او آفس سیالکوٹ میں قائم سیف سٹیز کنٹرول روم کا دورہ کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمانڈر آپریشنز سیف سٹی ساجد حمید ورک نے سیف سٹیز کیمروں کے ذریعے امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا ورچوئل وزٹ کرایا ۔ بریگیڈئر زبیر عبداﷲ نیازی نے سیف سٹی کے مربوط نظام اور سیالکوٹ پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات کو سراہا ۔