سلیب تبدیل،اضافی بل،پروٹیکٹڈ صارفین کا احتجاج

سلیب تبدیل،اضافی بل،پروٹیکٹڈ صارفین کا احتجاج

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گیپکو نے رواں ماہ لاکھوں پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ صارفین میں تبدیل کرکے کروڑوں روپے کے اضافی بل ڈال د ئیے۔۔

 ، صارفین بڑی تعداد میں بھاری بل ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے جبکہ گیپکو افسر وں نے بھی بلوں کی درستگی سے انکار کردیا۔گیپکو نے ماہانہ بجلی کے بلوں میں لاکھوں پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ صارفین میں تبدیل کرکے سلیب ریٹس کی سہولت سے محروم کردیا، 100یونٹس تک استعمال کرنیوالے صارفین کو 7روپے فی یونٹ سرچارج ہوتے تھے لیکن گیپکو افسر وں نے ریکوری اور لائن لاسز پورا کرنے کیلئے چند معمولی یونٹس بڑھاکرسلیب ریٹس کی سہولت سے پروٹیکٹڈ صارفین کوسبسڈی سے محروم کردیا جس سے بجلی کے بل دوگنا ہوگئے ، اسی طرح 200 یونٹس سے کم ماہانہ یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو 11روپے یونٹ ریٹ لگتا انہیں بھی 201 سے 206یونٹس کی ریڈنگ کرکے سلیب ریٹس بڑھاد ئیے گئے‘ 300 یونٹس سے کم ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو بھی چند یونٹس بڑھاکر بلوں میں اضافہ کردیا جس سے صارفین کو 37 روپے فی یونٹس ریٹ لگ گیا ۔ صارفین بلوں کی درستگی کیلئے دفاتر کے چکر کاٹتے رہے لیکن افسر وں نے درستگی سے انکار کردیا۔ گیپکو افسر وں کا کہنا ہے کہ نیپراپالیسی کے تحت جو بھی صارف سلیب ریٹ سے زائد یونٹس استعمال کرے گا انہیں مسلسل 6ماہ وہی ریٹ سرچارج کیا جائے گا تاہم پروریٹا سافٹ وئیر کے ذریعے ریڈنگ ڈالی گئی لیکن کسی صارف کی اضافی ریڈنگ نہیں لی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں