گوجرانوالہ،گجرات ڈویژن میں 721واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کا منصوبہ

گوجرانوالہ،گجرات ڈویژن میں 721واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرنے کا منصوبہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کی۔۔

 ہدایت کی روشنی میں گوجرانوالہ اورگجرات ڈویژن میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 721فلٹریشن پلانٹ لگائے جائینگے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیف سیکرٹری پنجاب کی ویڈیو لنک کانفرنس کے بعد ڈپٹی کمشنرزسے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا ۔کمشنر نے کہاکہ گوجرانوالہ ڈوثرن کے ضلع گوجرانوالہ میں 137، سیالکو ٹ میں 45اور نارووال میں 70 فلٹریشن پلانٹس لگائے جا ئینگے ۔ اسی طرح گجرات میں ڈویژن میں ضلع گجرات میں 189،منڈی بہا ئوالدین میں 75،حافظ آباد میں 131 اور وزیر آباد میں 114 نئے پلانٹس لگائیں جائیں گے ۔ انہوں نے دونوں ڈویژنوں کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں مناسب جگہ کا انتخا ب کرکے وہاں پر صاف پانی کا فلٹریشن پلانٹس لگائیں اور آئندہ چار دنوں میں پورا فوکس کریں اور ہسپتالوں کے ایشوز کو بھی حل کیاجائے تاکہ عوام کو سہولیات دی جاسکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں