عالم چوک:حسنین سٹی کا رہائشی نوجوان ایک ہفتہ سے لاپتہ
عالم چوک (نمائندہ خصوصی )حسنین سٹی میں گھر سے باہر نکلنے والا نوجوان لاپتہ ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ لدھیوالہ کے علاقے حسنین سٹی کا رہائشی 24 سالہ علی ارسلان ایک ہفتہ پہلے گھر سے نکلا تاحال واپس نہیں پہنچ سکا۔ علی ارسلان کے والد افضل جاوید نے نامعلوم افراد کیخلاف بیٹے کے اغوا کا مقدمہ درج کر ا دیا۔