حافظ آباد میں آئس کا بڑھتا ہوا نشہ نوجوان نسل متاثر
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں آئس کا بڑھتا ہوا نشہ نوجوان نسل کو لپیٹ میں لینے لگا۔
اچھے گھروں کے چشم وچراغ نشہ میں مبتلاہوکر جوانی کو داغدار کرنے لگے جس سے والدین پریشان ہوکرر ہ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میں جہاں بے شمار نشہ کے عادی افراد ہیروئن کا نشہ کرتے نظر آتے ہیں وہاں اب نوجوان نسل میں آئس جیسی لعنت کا استعمال بھی بڑھتا جارہاہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیاہے کہ آئس کی بڑھتی ہوئی لعنت کے خلاف کریک ڈاؤن کیاجائے ۔