کامونکے :دوڈاکے ،چھ چوریاں، لاکھوں کانقصان
کامونکے (نامہ نگار)ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں دو افراد کو لوٹ لیا گیا۔گذشتہ رات شریف پورہ کے امجد سے جی ٹی روڈ کھوت کے قریب دو ڈاکو ہزاروں روپے ، موبائل فون اور پیڈسٹل فین چھین کرلے گئے ۔
شعیب افضل سے موبائل مارکیٹ میں ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہوگیا۔ چوری کی چھ وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ نواحی گاؤں ملکے کے شاہد اختر کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔موضع راجہ سے وقار کاموبائل چور لے گئے ۔نہر اپرچناب کے قریب کھیالی کے وسیم عباس کے زرعی رقبہ سے چور بجلی کی موٹر لے گئے ۔کھڑک کے عامر کی بکری لے گئے ۔دھینسر پائیں کے آصف کا قیمتی آہنی سامان چور لے گئے ۔ چنڈالی کے عمران کی موٹر سائیکل چور لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔