مذہبی جماعت کی عبادت گاہ کو نقصان پہنچانے کی کو شش ،22 افراد گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا)مذہبی جماعت کی عبادت گاہ کو نقصان پہنچانے کیلئے حملہ، پولیس کی فائرنگ اور شیلنگ سے مذہبی جماعت کے متعدد ورکرز زخمی ہوگئے ۔
تھانہ موترہ کے علاقہ رلیو کے میں ایک مذہبی جماعت کے کارکن دوسری جماعت کی عبادت گاہ کے باہر جمع ہوگئے اور اسے نقصان پہنچانا چاہا۔ پولیس نے مذہبی جماعت کے کارکنوں پر شیلنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں متعددافراد زخمی جبکہ 22 کو گرفتار کرلیا گیا۔