احمد نگر چٹھہ:نا معلوم افراد تشدد کے بعد مغوی کو پھینک کر فرار

احمد نگر چٹھہ:نا معلوم افراد تشدد  کے بعد مغوی کو پھینک کر فرار

احمد نگر چٹھہ(نمائندہ دنیا )نامعلوم افراد نے 45 سالہ شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ گزشتہ رات 9 بجے میترانوالی کے رہائشی جاذب نامی شخص کو نامعلوم افراد تشدد کے بعد ماربل فیکٹری کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے۔

لوگوں کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او احمد نگر بلال بٹ کے مطابق جاذب کے اغوا کا مقدمہ تھانہ بمبانوالہ میں درج ہے ، زخمی کے لواحقین سے رابطہ ہونے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں