موٹر وے پر نوشہرہ ورکاں اور فاروق آباد کیلئے انٹر چینج کی منظوری
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ناہرا برادران کی کوششوں سے وزیر اعظم نے موٹر وے پر نوشہرہ ورکاں اور فاروق آباد کیلئے انٹر چینج کی منظوری دیدی۔
منصوبے پر 86 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد لاگت آ ئیگی ۔ انٹر چینج کی تعمیر سے ضلع گوجرانوالہ کی تحصیل نوشہرہ ورکاں ضلع شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد اور حافظ آباد روڈ کے گردونواح کی ٹریفک کو موٹر وے پر داخلے میں آسانی ہونگی جس سے وقت کے ساتھ پٹرول کی بھی بچت ہو گی۔