وزیر دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ میں سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر دفاع خواجہ آصف نے رکن صوبائی اسمبلی فیصل اکرام کے ہمراہ ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ کیا۔
جہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے انہیں سیف سٹی پراجیکٹ، ڈرائیو تھرو پولیس خدمت مرکز، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر پولیسنگ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ خواجہ آصف اور فیصل اکرام نے پولیس لائنز میں زیر تعمیر پاکستان کے پہلے ڈرائیو تھرو پولیس خدمت مرکز کا بھی معائنہ کیا جہاں شہریوں کو گاڑی سے اترے بغیر 14 اہم پولیس سہولیات دستیاب ہوں گی ۔