سیالکوٹ:روٹی، نان، دودھ گوشت مہنگے داموں فروخت
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ پرائس لسٹ پر عملدر آمد کرانے میں ناکام ہو گئی ، سیالکوٹ اور گردونواح میں دودھ 140روپے کے۔۔۔
بجائے 200 روپے ،چھوٹا گوشت 1400روپے کے بجائے 2400 روپے ، بڑا گوشت 800روپے کے بجائے ایک ہزار روپے ، تندوری روٹی 20 روپے کے بجائے 25روپے ، نان 25 روپے کے بجائے 35 روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول کرنے میں ناکام آفیسر ز کے خلاف کارروائی کی جائے ۔