نوشہرہ ورکاں :قتل کے مجرم کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانہ
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )قتل کے مجرم کو سزائے موت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عمران شہباز نے تھانہ کوٹ لدھا کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے عثمان علی کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ، عدم ادائیگی جرمانے پر مجرم کو مزید6ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ عثمان علی نے 2023 میں نواحی گاؤں جہلن کے رہائشی 29 سالہ ٹیچر خرم ریاض کو اغوا کر کے قتل کر دیا تھا ، مجرم کو شک تھا کہ مقتول اس کی پسند کی شادی میں ر کاوٹ پیدا کرتا تھا۔