ملی بھگت سے ہیڈ بمبانوالہ پر ریڑھی بانوں کا قبضہ
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )محکمہ انہارکی ملی بھگت سے ہیڈ بمبانوالہ پر ریڑھی بانوں کا قبضہ، ہیڈ بمبانوالہ کی۔۔۔
خوبصورتی ماند پڑگئی ۔محکمہ انہار کی ملی بھگت سے ہیڈ بمبانوالہ پر ریڑھی بانوں نے قبضہ جمالیا جس کی وجہ سے سٹرک سے ٹریفک کا گزرنا محال ہو کر رہ گیا ، ہیڈ کے اوپر ریڑھی بانوں کے لگنے سے خوبصورتی کے بجائے گندگی میں اضافہ ہو کر رہ گیا ، اور ہیڈ کے کنارے پر منع کرنے کی باوجود بھی ریڑھیاں لگی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے چھوٹی بڑی گاڑیوں کو گزرنا بہت مشکل ہوگیا اور گندگی میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے جبکہ انتظامیہ نوٹس لینے کے بجائے اپنی دیہاڑیاں لگانے میں مصروف ہے ہیڈ پر دن بدن ریڑھی بانوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ہیڈ پر سیر کرنے کیلئے آنے والوں کا بدبو اور گندگی سے بیٹھنا تک مشکل ہو کر رہ گیا ہے ۔ محکمہ انہار کے عملہ نے ریڑھی بانوں کیساتھ روزانہ کی بنیاد پر فیس مقرر کی ہوئی ہے ۔ اہل علاقہ نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی سیالکوٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے کہ ہیڈ بمبانوالہ کے کنارے صفائی کرائی جائے تاکہ دور دراز سے آنیوالے لوگ صاف ستھرے ماحول میں سیر وتفریح کرسکیں۔