گجرات :پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا

 گجرات :پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی  نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا

گجرات (نامہ نگار )ممتازکاروباری شخصیت ،چیف ایگزیکٹو سیٹھیز لائف سٹائل سٹورز یاسریعقوب سیٹھی کے والد ،محمد یعقوب سیٹھی کی پہلی برسی کے موقع پر ایصال ثواب کیلئے 7ویں واٹرفلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔

 ممتازعالم دین پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے یاسریعقوب سیٹھی ودیگرکے ہمراہ فیتہ کاٹا۔ بعد ازاں مقامی مارکی میں دعائیہ محفل کااہتمام کیاگیا جس میں علامہ پیرزادہ محمد رضا ثاقب مصطفائی نے فلسفہ موت وحیات، والدین کی دین اسلام میں اہمیت وفضیلت بارے مفصل اندازمیں روشنی ڈالی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں