حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا مختلف علاقوں میں بارشی پانی کے نکاس کا جائزہ
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے بار ش کی صورتحال اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے فوارہ چوک، کلمہ چوک، جلالپور روڈ، گوجرانوالہ روڈ اور ونیکے روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ایم سی کی جانب سے بارشی پانی کے نکاس کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا۔