چوری کی 8وارداتیں شہری مال وزرسے محروم

چوری کی 8وارداتیں  شہری مال وزرسے محروم

کامونکے (نامہ نگار)چوری کی آٹھ مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ روز نواحی گاؤں سکھانہ باجوہ سے نامعلوم چوروں نے اظہر عباس کی موٹر سائیکل چوری کرلی۔

ماڑی روڈ پر مبین اسلام کی دُکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور بیٹری و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔سلامت پورہ کے ظہیر کی موٹر سائیکل ریلوے روڈ پر میڈیکل سٹور کے باہر سے چوری کرلی گئی۔ سادھوکی کے شاہد فاروق کے سکول سے نامعلوم چور 67ہزارروپے ،دو پرینٹر،ایل سی ڈی،دو کمپیوٹر و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے ۔کنگروالی کے محمد رمضان کے کھیتوں سے نامعلوم چور پیٹر انجن چوری کرکے لے گئے ۔کوٹ محمد شفیع کے نوید کے گھر سے تیس ہزارروپے اور دو موبائل فون چوری ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں