لائیو سٹاک:ویٹرنری سٹاف میں موٹر سائیکلیں تقسیم

لائیو سٹاک:ویٹرنری سٹاف میں موٹر سائیکلیں تقسیم

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا، نامہ نگار)محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کی بہتری اور مویشیوں کے بروقت علاج معالجہ کی سہولت کے لیے ویٹرنری سٹاف میں موٹر سائیکلیں تقسیم کیے گئے ۔

وزیر اعلیٰ کی کوآرڈ نیٹر،ایم این اے سائرہ افضل تارڑ،ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،ایم پی اے عون جہانگیر بھٹی ،مسلم لیگ ن کے رہنما میاں حیدر عباس بھٹی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر لائیق احمد نے موٹر سائیکل تقسیم کیے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر وحید احمد،ڈاکٹر امجد علی سمیت محکمہ لائیو سٹاک کے افسران،ملازمین اور معززین تقریب میں شریک تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کی کوآرڈ نیٹر سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں محکمہ لائیو سٹاک کی بہتری اورزمینداروں کی خوشحالی کے لیے تاریخی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ،جانوروں کے علاج معالجہ کے لیے محکمہ لائیو سٹاک کی موٹر بائیک ریسکیو سروس ،جانوروں کے لیے الٹراساؤنڈ اور ایکسرے مشینوں کی دستیابی وزیر اعلیٰ کے کسان دوست اقدامات ہیں ،انکا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی لاگت سے لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ کی ترقی پر خرچ کیے جا رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں