جڑی بو ٹیوں سے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر پودوں کی پرورش رک گئی
تتلے عالی(نامہ نگار )جڑی بو ٹیوں کی بھرمار نے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر پودوں کی پرورش روک دی۔
گوجرانوالہ کھیالی بائی پا س سے شیخوپورہ تک نئی تعمیر ہونے والی سڑک کے اطراف اور درمیان میں گرین بیلٹ پرمحکمہ جنگلات کی جانب سے شیشم،کیکر سمیت مختلف اقسام کے 70ہزار سے زائد پودے لگائے تھے لیکن دیکھ بھال کیلئے اقدامات نہ ہونے کے باعث گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کے اطراف جھاڑیوں کی شکل میں بھنگ کے پودوں نے بھرمار ہو گئی ہے ۔ مقامی رہائشی رانا شبیر نمبردار،طیب مقصود،راناعلی حسن،انجمن تاجراں کلاتھ مارکیٹ کے سینئر نائب صدر حافظ ارشد و دیگر نے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔