سیالکوٹ :کسان کارڈ فیز ٹو کیلئے 13 ہزار سے زائد در خواستیں موصول

سیالکوٹ :کسان کارڈ فیز ٹو کیلئے 13  ہزار سے زائد در خواستیں موصول

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلی ٰمریم نواز شریف پنجاب کسان کارڈ فیز ٹو کیلئے سیالکوٹ ضلع میں تاحال 13 ہزار اور 444 درخواستیں آن لائن وصول ہو چکی ہیں اور۔۔۔

 217 کسانوں نے مینول طریقے سے فیز ٹو میں اپلائی کیا ہے جبکہ جون 2024 تک فیز ون میں ضلع سیالکوٹ میں 9 ہزار 841 کسانوں کو پنجاب کسان کارڈز د ئیے گئے تھے ۔ یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سیالکوٹ سجاد حیدر نے ایک اجلاس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ رواں برس پنجاب کسان کارڈ کے تحت کاشتکاروں کیلئے بلا سود قرض کی رقم کی حد 5 ایکڑ سے بڑھا کر 10 ایکڑ تک کر دی گئی ہے اور فی ایکڑ 30 ہزار روپے رقم فراہم کی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں