سیالکوٹ:بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت ہونے لگا
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سیالکوٹ اورگردو نواح میں بیمار جانوروں کا گوشت مہنگے داموں فروخت قصاب پانی لگا کر دو سے تین سوروپے سرکاری ریٹ سے زیادہ وصول کرنے لگے۔
لاغر، بیمار اور بوڑھے جانوروں کا پانی لگا گوشت مہنگے داموں فروخت ہونے لگا۔ شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہو نے لگے ویٹرنری ڈاکٹر لمبی تان کر سو گیا،قصائی خود ہی جانور تندرست ہونے کے ٹھپے لگانے لگے ۔ شہر ی بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت کھا کر بیمار ہونے لگے ،پنجاب فورڈ اتھارٹی کی پر سرار خاموشی سوالیہ نشان ہے ۔