ڈسکہ اورگردو نواح میں ٹرانسپور ٹ کے کرا ئے بڑھ گئے
ڈسکہ (نامہ نگار )ڈیڑہ ماہ کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں دو بارہ اضافہ، ڈسکہ اورگردو نواح میں ٹرانسپو ٹ کے کرا ئے بڑھ گئے۔
حکومت نے صرف ڈیڑھ ماہ کے دوران چار مرتبہ پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے ساتھ ہی شہر میں چلنے والی ویگنوں، رکشوں، چنگ چی، سواری ایپس اور بسوں کے کرایوں میں 15 سے 30 فیصد تک غیر اعلانیہ اضافہ ہو چکا ہے ۔ رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے ہمیں روز کم از کم 500 روپے کا پٹرول ڈلوانا پڑتا ہے اگر کرایہ نہ بڑھائیں تو دن کا خرچ بھی نہیں نکلتا۔واضح رہے کہ آر ٹی سیکرٹری اورمقامی انتظامیہ کی طرف سے کوئی کرایہ فہرست جاری نہیں کی گئی۔