حافظ آباد:سیوریج لائن بند ، مختلف علاقوں میں پانی جمع

حافظ آباد:سیوریج لائن بند ، مختلف علاقوں میں پانی جمع

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )مبارک کالونی، حسن ٹاؤن، گلی مہر شریف آڑھتی والی اور محلہ بہاولپورہ شرقی و غربی کے رہائشیوں کو طویل عرصے سے گندے پانی اور بند سیوریج جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

مگر حکومتی سطح پر تاحال کوئی مؤثر قدم نہیں اٹھایا گیا۔ شہریوں کے مطابق مسجد یا رسول اﷲ ؐسے مسجد پٹھانوں والی تک موجود تقریباً چار فٹ چوڑی مین سیوریج لائن صرف صفائی نہ ہونے کے باعث بند ہوئی ہے مگر میونسپل حکام جان بوجھ کر اعلیٰ افسر وں کو گمراہ کر رہے ہیں کہ لائنیں بیٹھ چکی ہیں \'\'صاف ستھرا پنجاب پروگرام\'\' حافظ آباد میں اشتہارات اور فوٹو سیشنز تک محدود ہے جبکہ زمینی صورتحال اس کے برعکس ہے ۔ سابق چیئرمین پریس کلب چودھری امجد پرویز چٹھہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ چار فٹ چوڑی مین سیوریج لائن کی فوری صفائی کرائی جائے ، تاخیر کے ذمہ دار افسر وں کے خلاف انکوائری عمل میں لائی جائے اور صاف ستھرا پروگرام کا مکمل آڈٹ کرایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں