ڈسکہ :شہر میں آ وارہ گھومنے والے مویشیوں کو قابو کرنے کی ہدایت
ڈسکہ (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈسکہ الفت شہزاد و دیگر کے ہمراہ شہر بھر کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا اور عوامی شکایات کی روشنی میں ڈسکہ شہر آوارہ گھومنے والی گائے ، بھینسوں اور دیگر مویشیوں کے مسئلے کا نوٹس لیا۔انہوں نے میونسپل حکام کو ہدایت کی کہ آوارہ مویشیوں کو فوری طور پر قابو میں لانے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ٹریفک میں رکاوٹ، حادثات اور صفائی کے مسائل سے نجات دلائی جا سکے ۔