ن لیگ کے دور میں ہمیشہ ترقی کی راہیں کھلیں :محمود بشیر
راہوالی (نامہ نگار )سابق وفاقی وزیرقانون و انصاف اور ایم این اے محمودبشیر ورک کی مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ، مسلم لیگ ن ضلعی کور کمیٹی کے۔۔۔
سینئر ممبر میجر (ر)الطاف احمد چیمہ سے ان کے مرکزی دفتر بدر 313میں آمد جہاں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں و کارکنوں سے ملاقات کی اور حلقہ کے مسائل پر مشاورت کی ۔اس موقع پر محمود بشیر ورک نے کہا کہ مسلم لیگ ن واحد سیاسی جماعت ہے جو جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو ترقی و خوشحالی کی منازل کی طرف قوم گامزن ہوجاتی ہے کیوں کہ مسلم لیگ ن علاقہ کے عوام کیلئے تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کو شروع کرکے عوام کی ترقی و خوشحالی کی راہیں کھول دیتی ہے یہی اس کا منشور ہے اب بھی مختصر عرصہ میں مسلم لیگ ن نے محدود وسائل کے باوجود ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے جس میں گندے پانی کے نکاس اور دیہات اور شہروں کو ملانے کے لیے رابطہ سڑکوں کے جال بچھانا جیسے اہم منصوبے شامل ہیں، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد امجد میر، کامران صادق، انجم سہیل بٹ و دیگر بھی موجود تھے ۔