کمشنر کا حافظ آباد میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ
پنڈی بھٹیاں ،حافظ آباد (نامہ نگا ر ،نمائندہ دنیا )کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث زیر آب آنے والے شہری و دیہی علاقوں سے پانی کے نکاس۔۔۔
عوام کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن سمیت دیگر حفاظتی انتظامات کو ہر لحا ظ سے یقینی بنایا جائیگا، متاثرہ افراد کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے ، ہر ممکن امداد اور ریلیف کے اقدامات جاری رہیں گے ۔ا نہوں نے ان خیالات کا اظہار حافظ آباد اور پنڈی بھٹیاں کے متاثرہ دیہات کے دورہ کے موقع پر کیا۔ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق،ایم پی اے عون جہانگیر بھٹی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اﷲ،اسسٹنٹ کمشنر سلمان اکبر،اے سی پنڈی بھٹیاں جواد حسین ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ تصور عباس اور دیگر افسر بھی ساتھ تھے ۔ کمشنر نے حالیہ بارشوں سے متاثرہ دیہات کوٹ سرور،کھٹرانی،ٹھٹھہ خیرو مٹمل،پنڈی بھٹیاں،لاہور روڈاور دیگر علاقوں اور فصلوں کا معائنہ کیا۔ کمشنر نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکموں کی جانب سے بارش کے پانی کو نکالنے ،پانی میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے اور دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔