جعلی مینڈیٹ والے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار :میاں طارق

جعلی مینڈیٹ والے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار :میاں طارق

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )تحریک انصاف کے رہنما ،سابق ایم این اے میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ جعلی حکومت جھوٹے مقدمات میں پی ٹی آ ئی رہنما ئوں کو سزا دے کر دبائو میں لانا چاہتی ہے اور 5سالہ مدت پوری کرنے کی کوشش میں ہے ۔

 روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بزدل حکومت کے ایوانوں میں خوف ہے 5اگست کے احتجاج کی کال سے جعلی مینڈیٹ والے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے تحریک انصاف کی لیڈر شپ کو بے بنیاد مقدمات میں دس دس سال کی سزا دے کر دبانے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے تحریک انصاف لیڈر شپ اور کارکن انتقامی کارروائیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور قائد عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑے رہیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں