بیوٹیفکیشن آف گوجرانوالہ ڈوثرن کے حوالے سے اجلاس

بیوٹیفکیشن آف گوجرانوالہ ڈوثرن کے حوالے سے اجلاس

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت بیوٹیفکیشن آف گوجرانوالہ ڈوثرن کا اہم اجلاس ہوا جس میں ستھرا پنجاب پروگرام، شہروں کی۔۔۔

 خوبصورتی کے منصوبوں اور دیگر سرکاری سروسز کی بہتری سے متعلق جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبد الرزاق،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن محمد شفیق،اسسٹنٹ کمشنر جنرل،اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد فرقان،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد عبدالرئوف کمشنر دفتر جبکہ ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک منسلک تھے ،کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ عوامی فلاح کے منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ،کمشنر نے کہا کہ غیرقانونی تعمیرات اور قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں