میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 10 ستمبر سے شروع ہوں گے

میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات  10 ستمبر سے شروع ہوں گے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن گوجرانوالہ نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 2025 کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔

 بورڈ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 10 ستمبر سے شروع ہوں گے ۔سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 اگست ،ڈبل فیس کے ساتھ 8 سے 11 اگست اور ٹرپل فیس کے ساتھ 12 اگست سے 15 اگست تک فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں