تجاوزات کے خاتمے کیلئے پیرا کی کا رروائیوں کا آ غاز

تجاوزات کے خاتمے کیلئے پیرا کی کا رروائیوں کا آ غاز

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے احکامات پر گوجرانوالہ میں بھی پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)نے تجاوزات کے خاتمے کے لئے کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔

 پہلے روز ریل بازار، دال بازار، فتو منڈ روڈ (کمشنر روڈ)پر درجنوں غیرقانونی دکانیں، تھڑے ، شیڈز اور دیگر پختہ وعارضی تجاوزات کو بھاری مشینری سے مسمار کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) اقرا مبین گوندل کی قیادت میں پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی اور میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف مؤثر آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران فٹ پاتھوں، سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم غیر قانونی تھڑے ، چھپڑ ہوٹل، ریڑھیاں اور دیگر تجاوزات کو ہٹایا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود عملے کو ہدایات جاری کیں کہ کارروائی میں کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے اور شہر کو بلا رکاوٹ اور صاف ستھرا رکھنے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں