نوشہرہ ورکاں بارالیکشن ،سپریم لائرز فورم اور محمڈن لائرز فورم میں اتحاد
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں کے انتخابات میں انتہائی اہم پیش رفت ہوئی ہے جس کے مطابق سپریم لائرز فورم کے۔۔۔
نامزد امیدوار برائے صدر رائے اظہر امتیاز کھرل اور محمڈن لائرز فورم کے امیدوار برائے جنرل سیکرٹری حافظ سہیل رسول گجر میں انتخابی اتحاد ہو گیا جو اب مل کر الیکشن لڑیں گے اس سلسلے میں باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بار ایسوسی ایشن کے موجودہ صدر حسن ولایت تارڑ اور جنرل سیکرٹری علی حسن نواز ورک کے علا وہ بار کے سینئر ممبران اور مختلف وکلا تنظیموں کی قیادت موجود تھی ۔