گیس کنکشن پر پابندی ‘ہزاروں شہری سہولت سے محروم

 گیس کنکشن پر پابندی ‘ہزاروں شہری سہولت سے محروم

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد ونواح میں نئے سوئی گیس کنکشن لگانے پر پابندی ختم نہ ہوسکی ہزاروں شہری درخواستیں جمع کرانے کے باوجود نئے سوئی گیس کنکشن سے محروم ہیں۔

 2021 میں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے نئی گیس پائپ لائن بچھانے اور سوئی گیس کنکشن کا اجرا روک دیاگیاتھا جس کے باعث علاقہ بھرمیں ہزاروں ا فراد نئے کنکشن کیلئے درخواستیں جمع کرانے کے باوجود دفتر کے چکر لگالگاکر خوار ہورہے ہیں سینکڑوں شہری ایسے ہیں جو میرٹ پرہیں جبکہ ایسے شہری بھی ہیں جن کو درخواستیں جمع کروائے پانچ سال ہوچکے ہیں کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جن کے ڈیمانڈ نوٹس بھی جاری ہوئے ہیں شہریوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیاہے کہ سوئی گیس کے نئے کنکشن پر پابندی ختم کی جائے اور فوری شہریوں کو کنکشن دئیے جائیں تاکہ مہنگی ایل پی جی گیس اور لکڑیاں خریدنے سے چھٹکارا ملے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں