جی سی یو نیور سٹی سیالکوٹ ،سیاسیات کی طالبات میں انٹرن شپ سرٹیفکیٹ تقسیم
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے شعبہ سیاسیات سے تعلق رکھنے والی 38 طالبات کے اعزاز میں انٹرن شپ سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔۔۔
یہ انٹرن شپ بیداری کے جاری منصوبے سیالکوٹ پنجاب پاکستان میں مقامی جمہوری طرزِ حکمرانی اور انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے پروگرام کے تحت کرائی گئی سابق صدر ماڈل ٹائون سوسائٹی سجاول وسیم نے طالبات کی محنت اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ طالبات کو جمہوری عمل میں شمولیت کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ مقامی سطح پر مثبت تبدیلی کا باعث بن سکیں ۔