سیالکوٹ :کوسٹر کی رکشہ کو ٹکر خاتون جاں بحق ،5افراد زخمی

سیالکوٹ :کوسٹر کی رکشہ کو ٹکر خاتون جاں بحق ،5افراد زخمی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تیز رفتار کوسٹر کی رکشہ کو ٹکر سے خاتون جاں بحق ،5افراد زخمی ہوگئے ۔ سرائے شاہ فتح کے قریب تیز رفتار کوسٹر نے رکشہ کو ٹکر مار دی۔۔۔

 جس کے نتیجہ میں رکشہ میں سوار 32سالہ شمائلہ سکنہ بہادر پور ،25سالہ جمشید سکنہ بہادر پور ، 5سالہ حسنین، 50سالہ طاہر ہ اور 55سالہ ممتاز بی بی شدید زخمی ہوگئیں، ہسپتال منتقل کرنے کے دوران طاہرہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر زخموں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں