ایم پی اے عدنان چٹھہ کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

ایم پی اے عدنان چٹھہ کا قومی اسمبلی  کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ کا قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ۔

 مسلم لیگی رہنما اور موجودہ ایم پی اے عدنان افضل چٹھہ نے این اے 66 ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ (ن)کی اعلیٰ قیادت، خصوصاً قائد میاں شہباز شریف نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے ٹکٹ دیا، تو پوری تیاری اور سیاسی قوت کے ساتھ الیکشن میں اتر کر ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا۔عدنان چٹھہ نے کہا کہ ہمیشہ عوامی خدمت کو مشن سمجھا اور آنے والے ضمنی انتخابات میں بھی مشن کو جاری رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اس وقت پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کو معاشی بحران، مہنگائی اور بدانتظامی سے نکال سکتی ہے اور میاں نواز شریف کا ویژن ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں