نوجوان بلاول بھٹو کو ملک کیلئے بہتر سمجھتے ہیں : ظفر چٹھہ

نوجوان بلاول بھٹو کو ملک  کیلئے بہتر سمجھتے ہیں : ظفر چٹھہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی نیو یارک کے صدر ظفر چٹھہ نے کہا ہے کہ پوری قوم پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہی ہے جو ملک کی حقیقی جمہوری جماعت ہے۔

 پیپلزپارٹی ملک کے متوسط طبقہ کی آواز اور نمائندہ جماعت ہے جس کی جڑیں گلگت بلتستان ،کشمیر سمیت چاروں صوبوں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ملکی مسائل کا حل ہمارے قائد صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کے پاس ہی ہے نوجوان نسل بلاول بھٹو کی قیادت پر یقین رکھتے ہوئے سمجھتی ہے کہ وہ ہی ملک کے لیے بہتر ثابت ہونگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں