نو شہرہ ورکاں:ڈمپر کی ٹکر ، خاوند جاں بحق ، اہلیہ زخمی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالا ۔گرمولہ ورکاں کے ڈیرہ آرائیاں کے قریب دو لوڈر ڈمپرز تیز رفتاری سے ایک دوسرے کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔۔۔
اسی دوران ایک ڈمپر نے سامنے سے آنے والا موٹر سائیکل کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 60 سالہ موٹر سائیکل سوار لیاقت علی سکنہ ڈیرہ آرائیاں موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ روبینہ بی بی شدید زخمی ہوگئی ۔ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو طبی امداد دی اور لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ۔واضح رہے کہ یہ روڈ پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے بنائی گئی ہے مگر بھاری بھرکم لوڈر ٹرک جن کو شیخوپورہ گوجرانوالہ روڈ پر چلنے کی اجازت نہیں ملتی وہ یہ روٹ اختیار کرتے ہیں جس سے ان کی ٹال ٹیکس اور فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے پٹرول کی بچت ہوتی ہے ۔ شہریوں نے متعدد بار ارباب اختیار سے ان لوڈر ٹرکوں کا اس روٹ پر داخلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔